چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف اثاثے چھپانے کا کیس سماعت کیلئے مقرر  

5 Jul, 2023 | 06:43 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف ٹیکس گوشواروں میں توشہ خانہ کے حوالے سے اثاثے چھپانے کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف ٹیکس گوشواروں میں توشہ خانہ کے حوالے سے اثاثے چھپانے کے کیس میں الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں شکایت جمع کروا رکھی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھاکہ چیئرمین تحریک انصاف نے ٹیکس گوشواروں میں توشہ خانہ کے حوالے سے اثاثے چھپائے،چیئرمین تحریک انصاف کےخلاف مذکورہ کیس 6 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔

مزیدخبریں