سوشل میڈیا پر فحش  اور غیر اخلاقی مواد ، اداکاروں کیخلاف ایکشن

5 Jul, 2023 | 06:41 PM

ویب ڈیسک : سوشل میڈیا پر فحش  اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے پر سندھی معروف اداکار ارشاد جاگیرانی اور روبی علی کے خلاف کیس داخل کرنے کا حکم دے دیا۔

 تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے ہٹڑی کے رہائشی وکیل گلزار علی نے ایڈیشنل سیشن جج 9 کی عدالت میں کیس دائر کرنے کی درخواست دائر کی تھی. درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ روبی علی اور ارشاد جاگیرانی روزانہ کی بنیاد پر سوشل میڈیا کے ذریعے غیر اخلاقی ویڈیو شیئر کرتے ہیں,اداکاروں کی جانب سے غیر اخلاقی ویڈیو شیئر کرنے سے سماج پر بُرا اثر پڑ رہا ہے۔

 درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا کہ ویڈیوز میں نازیبا الفاظ کے استعمال سے معاشرے میں بے حیائی بھی بڑھ رہی ہے.  عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایس ایچ او ہٹڑی کو سی آر پی سی 154 کے تحت درخواستگزار کا بیان ریکارڈ کر کے کیس داخل کرنے کا حکم دے دیا گیا.

مزیدخبریں