ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس افسران کے بھی چالان کیے جائیں، آئی جی پنجاب

5 Jul, 2023 | 06:01 PM

 ویب ڈیسک: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس افسران کے بھی چالان کیے جائیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سی ٹی او لاہور سمیت تمام اضلاع کے چیف ٹریفک افسران، ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران نے ویڈیو لنک کےذریعے شرکت کی۔آئی جی نے لائسنس بنوانے، آؤٹ ریچ پروگرامز، ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز کے حوالے سے ٹریفک افسروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹرز اور بوتھ، چالانگ، جرمانوں، حادثات کا جائزہ لیا۔ ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی شرح 700 فیصد کرنے کا ٹارگٹ دیا۔

اجلاس میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت تمام اضلاع میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹرز کی تعداد بڑھا کر 120 کرنے کا حکم دیا۔آئی جی پنجاب نے ٹریفک افسران کی ناقص کارکردگی پر اظہار ناپسندیدگی لیٹرز، شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔

مزیدخبریں