ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کی مزید دو وکٹیں گر گئیں  

تحریک انصاف کی مزید دو وکٹیں گر گئیں  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سانحہ 9 مئی کے بعد سابق ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماﺅں کی جانب سے تحریک انصاف کو خیرباد کہنے کا سلسلہ جاری ہے،ڈی آئی خان سے حبیب اللہ کنڈی اور عرفان کنڈی نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حبیب اللہ کنڈی نے کہا ہے کہ میں نے اپنا سیاسی کیریئر 1985 میں شروع کیا، میں نان پارٹی بیس پر ایم پی اے منتخب ہوا، جب تک جونیجو تھا تب تک اس کے ساتھ تھا اس کے بعد آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا، 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مجھے پرویز خٹک نے گھر پر ٹکٹ بھیجا، 9 مئی کے واقعے کی اس وقت بھی مذمت کی اب بھی کرتا ہوں، میں تحریک انصاف کو خیرباد کہتا ہوں، پاکستان کا نقصان کیا گیا، تحریک انصاف چھوڑ رہا ہوں، 9 مئی کے واقعہ میں ملوث نہیں ہوں ہمارے اوپر کسی کا دباؤ نہیں ہے۔

حبیب اللہ کنڈی نے کہا ہے کہ کسی کے کہنے پر پارٹی نہیں چھوڑ رہا، میری عمر اجازت نہیں دیتی کہ ابھی کوئی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کروں، ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ آزاد حیثیت سے سیاست کرنی ہے یا پرویز خٹک کے ساتھ جانا ہے۔