ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ،نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ،نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)لاہور شہر میں ہونے والی ریکارڈ بارش کے دوران نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، دورے کے دورن وزیراعلیٰ نے نکاسی آب کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 290 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، برسات سے قبل تمام نالوں کی صفائی کرائی گئی ہے۔
لاہور شہر میں صبح چار بجے بارش شروع ہوئی جو دس گھنٹے تک مسلسل جاری رہی، بارش کے دوران شہر بھر میں کئی کئی انچ تک جبکہ متعدد علاقوں میں کئی فٹ تک پانی کھڑا ہوگیا، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہنگامی صورتحال کے باعث اسلام آباد کا دورہ ملتوی کردیا اور شہر کے دورے پر نکل پڑے جہاں انہوں نے نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔
وزیراعلیٰ سب سے پہلے قذافی سٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے نکاسی آب کی نگرانی کی،نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ہربنس پورہ انڈر پاس کا دورہ کیا،محسن نقوی نے شدید بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا، محسن نقوی نے انڈر پاس میں پانی کی جلد نکاسی کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جتنی جلد ہو سکے۔ ہربنس پورہ انڈر پاس کو کلئیر کیا جائے، وزیراعلیٰ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہربنس پورہ انڈر پاس کے علاوہ لاہور شہر کے تمام انڈر پاس کلئیر ہیں، 2 گھنٹے تک ہربنس پورہ انڈر پاس میں نکاسی آب کا کام مکمل ہو جائے گا۔
وزیر اعلی محسن نقوی لکشمی چوک پہنچے جہاں انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لکشمی چوک کو کلیر کر دیا گیا ہے،سب سے زیادہ بارش کا پانی جہاں جمع ہوتا ہے،لاہور 290 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے،چھ لوگوں کی لاہور میں ڈیتھ ہوئی ہے تین بجلی لگنے اور دو چھت گرنے سے اموات ہوئی ہیں،بجلی لگنے کے واقع پر لیسکو سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہیں، بارش کے ایک اوراسپیل کی پیش گوئی کی گئی ہے،نہر سے ملحقہ آبادیوں میں نہر اور ہونے سے پانی آیا ہے،برسات سے پہلے تمام نالوں کی صفائی کروائی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے ریلوے سٹیشن، سرکلر روڈ، اردو بازار اور اسلام پورہ کے بھی دورے کئے،شہر کے دورے کے دوران سیکرٹری ہاؤسنگ، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی سی لاہور اورایم ڈی واسا بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔