قومی کرکٹر حارث رؤف کی شادی کی تقریبات کا آغاز   

5 Jul, 2023 | 04:35 PM

Imran Fayyaz

This browser does not support the video element.

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹر حارث رؤف کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ اسلام آباد میں فاسٹ بولر کی ڈھولکی کی تقریب رکھی گئی۔ قوالی کے دوران فاسٹ بولر کے عزیزوں کی جانب سے بے حساب نوٹوں کی بارش کی گئی۔ 

 قومی کرکٹرحارث رؤف کی شادی جمعہ کو ہوگی۔قومی کرکٹرز تربیتی کیمپ میں شرکت کے بعد شادی میں شرکت کیلئے اسلام آباد جائیں گے۔

 اس موقع پر نیلے کرتا پاجامہ میں ملبوس حارث رؤف انتہائی خوش نظر آئے۔ وہ اپنے بھتیجے کو گود میں بٹھائے قوالی سے لطف اندوز ہوتے بھی دکھائی دیے۔

 یاد رہے کہ فاسٹ بولر کا نکاح گزشتہ سال دسمبر میں اُن کی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے ہوا تھا۔

مزیدخبریں