سٹی 42: لاہور میں 10 گھنٹوں میں 291 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق شہر بھر کے درجن سے زائد علاقوں میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہوئی ۔موسمیاتی تبدیلیوں اور مون سون کے جوبن کی وجہ سے شہر بارش کی زد میں ہے ۔اس سے قبل رواں سال لاہور میں زیادہ سے زیادہ 256 ملی میٹر بارش 26 جون کو ہوئی تھی ۔
گزشتہ سال 2022 میں لاہور میں 238 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔اس سے قبل 2018 میں لاہور میں 288 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ گزشتہ 30 سالوں میں لاہور میں اتنے کم وقت میں اتنی بارش نہیں ہوئی۔
لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
5 Jul, 2023 | 03:07 PM