ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہو گیا

5 Jul, 2023 | 02:18 PM

 اشرف خان : انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 2 روپے 6پیسے مہنگا ہوگیا ۔ ڈالر 277 روہے سے تجاوز کرگیا ۔

بدھ کے روز کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر 275.44 روپے سے بڑھ کر 277.50 روپے کا ہوگیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ساڑھے دس روپے سستا ہوا تھا۔ 

منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کے ساتھ انٹربینک  اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابل روپیہ کی پوزیشن قدرے بہتر ہو گئی تھی۔ منگل کو روپے کی قدر میں 3.83 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

مزیدخبریں