عظمت اعوان: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے لیے بڑا اعزاز,عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یو ایچ ایس کے میڈیکل جرنلزم ڈپلومہ کورس کی توثیق کر دی گئی جبکہ بحیرہ روم خطے کے ممالک میں پاکستان اپنی نوعیت کا منفرد کورس کروانے والا پہلا ملک بن گیا۔
یو ایچ ایس کے ڈپلومہ کورس کی توثیق ڈبلیو ایچ او کی ذیلی تنظیم ایسٹرن میڈیٹرینین ایسوسی ایشن آف میڈیکل ایڈیٹرز نے کی
بحیرہ روم خطہ کے 21 ممالک "امامی" تنظیم کے ممبر ہیں.
امامی کے ایرانی صدر فرہاد ہندجانی نے یو ایچ ایس کو خط میں یونیورسٹی کی کاوشوں کی تعریف کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا ڈپلومہ کورس پروگرام خطہ کیلئے اہم قدم ہے، اس کورس کی مدد سے پاکستان میں اور پاکستان سے باہر طبی جریدوں کا معیار بڑھے گا۔
یو ایچ ایس میں میڈیکل جرنلزم پروگرام کا آغاز بطور سرٹیفیکیٹ کورس 2017ء میں ہوا تھا۔
نامور میڈیکل جرنلسٹ شوکت علی جاوید کی رہنمائی میں سرٹیفیکیٹ ان میڈیکل ایڈیٹنگ کورس شروع کیا گیا تھا۔
2022ءمیں میڈیکل جرنلزم فار ایڈیٹرز کے نام سے دوسرا سرٹیفیکیٹ کورس بھی شروع کردیا گیا۔
اب تک 150 سے زائد ہیلتھ پروفیشنلز سرٹیفیکیٹ کورسز مکمل کر چکے ہیں۔جن میں میڈیکل ایڈیٹرز، ریسرچرز اور ریویوئرز شامل ہیں۔
بعد ازاں دونوں سرٹیفیکیٹ کورسز کرنے والوں کو میڈیکل رائیٹنگ اینڈ جرنلزم میں ڈپلومہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
امامی کے صدر نےوائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور کی کورس فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نسیم اور ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔