ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی ڈالر کی حکمرانی خطرے میں پڑ گئی

امریکی ڈالر کی حکمرانی خطرے میں پڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: روس سے خام تیل کی خریداری کے لئے بھارت نے امریکی کرنسی کی بجائے چینی کرنسی یوآن میں ادائیگی کا آغاز کر دیا ۔

برطانیہ کی نیوزایجنسی کا کہنا تھا کہ انڈین آئل کارپوریشن روسی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے، بھارتی کمپنی نے تیل کی قیمت کی ادائیگی ڈالر کی بجائے چینی کرنسی میں کی ہے۔

بھارت کی تین نجی کمپنیاں روس سے تیل خرید رہی ہیں لیکن وہ بھی ڈالر کی بجائے چینی کرنسی میں ادائیگی کر رہی ہیں، اس طرح بھارتی کمپنیوں نے تیل کی ادائیگیاں ڈالر کی بجائے چینی کرنسی میں کرنا شروع کر دی ہیں جس سے ڈالر کی حکمرانی خطرے میں پڑ گئی۔ 

واضح رہے کہ پاکستان نے بھی روس سے تیل کی خریداری کی ادائیگی امریکی ڈالر کی بجائے چینی کرنسی میں کی تھی، اس حوالے سے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ایندھن کی ادائیگی چین کی کرنسی آر ایم بی (یوآن) میں کی گئی ہے۔

یادرہے کہ بہت سے ممالک ڈالر کی اجارہ داری ختم کرنے کے لئے اپنی کرنسیوں میں ادائیگیوں پر ترجیح دے رہے ہیں، ان میں چین اور روس سرفہرست ہیں۔