مانیٹرنگ ڈیسک: نیب لاہور نے چودھری پرویزالہٰی سے گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن پر 6 جولائی کو جواب طلب کرلیا، جیل سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے جواب جمع کروانے کی ہدایت۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے چودھری پرویزالہٰی سے مبینہ کرپشن پر جواب مانگتے ہوئے 6 جولائی کو نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی پر الزام ہے کہ سال 23-2022 میں گجرات ڈویژن میں اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کی منظوری دی گئی تھی جس میں انہوں نے 23 ارب 42 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں میں گھپلے کیے۔