مانیٹرنگ ڈیسک: روسی فضائیہ کا مگ 31 لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ جبکہ طیارے کے پائلٹ لاپتا ہوگئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لڑاکا طیارہ روس کے مشرقی جزیرہ نما صوبہ کامچٹکا سے متصل بحرالکاہل کے ایواچا بے میں جا گرا تھا، روسی بحریہ نے بحرالکاہل میں گرنے والے لڑاکا طیارے کے پائلٹوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
طیارے کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے بعد روسی فوج کی جانب سے حادثے کی تفصیل یا اسباب کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی تاہم ایک بیان میں کہا گیا کہ طیارے پر کوئی اسلحہ نہیں تھا۔