شرارتی مینیئنز کا سینما پر راج

5 Jul, 2022 | 08:13 PM

ویب ڈیسک: یونیورسل پکچرز کی معروف سیریز ڈیسپکایبل می کے نئے سیکوئل مینیئنز دی رائز آف گرو نے ریلیز ہوتے ہی سینما گھروں میں دھوم مچا دی ۔

ڈیسپکایبل می کے نئے سیکوئل مینیئنز دی رائز آف گرو نے کامیابی کے جھنڈے گاڑنا شروع کر دیئے اور باکس آفس پر کمائی کے ریکارڈ بھی بنانا شروع ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ لوگوں کی جانب سے بھی اس کو خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں 109 ملین ڈالر کا کارروبار کیا۔ 

ر یونیورسل پکچرز کا کہنا ہے کہ یہ رقم 4 جولائی کی چھٹیاں ختم ہونے تک تقریبا 128 ملین ڈالر سے بھی زیادہ ہوگی کیونکہ فلم کی نارتھ امریکا کے 4391 سینما گھروں میں تقریبا 109 ملین ڈالر کی ٹکٹیں فروخت ہوئیں۔ 

مینیئنز دی رائز آف گرو، 4 جولائی پر بھی سب سے زیادہ کارروبار کرنے والی فلم بننے جا رہی ہے اور یہ  ریکارڈ پہلے پیرا مائونٹ کی ٹرانسفارمرز ڈارک آف دی مون کے پاس تھا جس نے اپنے پہلے 4 دنوں میں 116 ملین ڈالر کا کارروبار کیا تھا لیکن اب  مینیئنز دی رائز آف گرو کی کامیابی سے لگتا ہے کہ یہ ایک اور نیا ریکارڈ کمائی کا بنائے گی۔

مینیئنز دنیا بھر میں 61 ممالک کے سینما گھروں میں دکھائی جا رہی ہے جہاں وہ اتوار تک 202 ملین ڈالر کما چکی ہے۔ یونیورسل پکچرز کا یہ بھی بتانا تھا کہ  یہ فلم فیملیز کے سینما واپس جانے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 

مشہور و معروف فلم ڈیسپکایبل می کا سیکویل کورونا کی وجہ سے 2 سال تک منسوخ رہا۔ اس فلم کی ریلیز 2020 کی جولائی میں متوقع تھی۔عالمی وبا  کے وقت اکثر اینیمیٹڈ فلمیں ریلیز ہوئیں اور اتنا کارروبار نہ کر سکیں وہیں یونیورسل پکچرز نے اس سیکوئل کی ریلیز  کوروک دیا اور اس وقت  اس کو  ریلیز کیا جب سینما گھروں کو عام عوام کے لئے مکمل طور پر کھول دیا گیا۔ 

اداکار اور تجزیہ کار پال ڈرگارابیڈیئن کا کہنا ہے کہ اس فلم کی ریلیز کی تاریخ بالکل پرفیکٹ ہے کیونکہ اُس دن یہ ایک تقریب کا سماں تھا، ایک قومی دن کی چھٹی تھی اور فلم کی مارکیٹنگ بھی بہترین تھی اور سب جانتے تھے کہ یہ صرف تھیٹرز میں دکھائی جائے گی۔ 

مینییئنز کے مین کردار گرو کی آواز لیجنڈری اداکار سٹیو کیرل نے دی  اور گرو کی ماں کی آواز کا کردار جولی اینڈریوز نے ادا کیا۔ اس فہرست میں ایلن آرکن، مشیل یوہ، ڈولف لنڈگرین اور ڈینی ٹریحو بھی شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں