(ویب ڈیسک) پنجاب راولپنڈی،مری، اٹک، جہلم، چکوال،گجرات، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی، پنجاب کے مختلف شہروں میں 7 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج رات کشمیر، اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب،خیبر پختونخوااور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، کشمیر،بالائی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا اورجنوبی بلوچستان میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
سندھ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، بدھ کے روز اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے، پنجاب میں راولپنڈی،مری، اٹک، جہلم، چکوال،گجرات، گوجرانوالہ،سیالکوٹ ،نارووال ، سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی، بھکر، لیہ میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں منڈی بہاؤالدین، جھنگ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، لاہور ، شیخوپورہ ،بہاولنگر، بہاولپور،ملتان، رحیم یار خان ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان،خطہ پوٹھوہار،لاہور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا دیر، سوات، مانسہرہ،کوہستان ، ایبٹ آباد،ہری پور، پشاور، کوہاٹ، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، مردان،ما لاکنڈ اور کرم،سوات، مالاکنڈ، ایبٹ آباد،مانسہرہ، پشاور، مردان، کرم، دیر اور بالاکوٹ میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
سندھ میں سانگھڑ، نوشہرو فیروز،ٹھٹھہ،بدین تھرپارکر، عمر کوٹ،دادو، میر پور خاص حیدر آباد اورکراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،صوبہ کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، بلوچستان میں خضدار،قلات ، لسبیلہ،پنجگور، آواران ، تربت، خاران، ژوب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
بارکھان ، سبی ،زیارت،لورالائی، کوئٹہ،قلات، خضدار، پسنی، بولان، کوہلو، نصیر آباد ،اور ماڑہ، کیچ اورگوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی،گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے انتباہ کی ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث کشمیر، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد،سرگودھا،لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔
راولپنڈی ،اسلام آباد، کشمیر، خضدار، لسبیلہ، نصیر آباد،گوادر ،آواران، بارکھان،بولان اور کوہلو کے مقامی ندی نالیوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔