سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ، نیا ریٹ جانیے

5 Jul, 2022 | 06:37 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں یکدم 1500 روپے اضافہ ہوگیا۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے سے 1 لاکھ 42 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونےکی قیمت 1286 روپے اضافے سے 1 لاکھ 22 ہزار 514 روپے ہوگئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر 1803 ڈالر فی اونس ہے۔

مزیدخبریں