شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک ساتھ پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونگے ؟

5 Jul, 2022 | 07:24 PM

ویب ڈیسک :بالی ووڈ کے کنگ خان اور دبنگ خان کے ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کے امکان ہے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ فلم رانی مکھرجی کے شوہر ادیتیا چوپڑا بنائیں گے اور ممکنہ طور پر یہ بھارت کی سب سے بڑی ایکشن فلم ہوگی تاہم فلم کا نام ابھی سوچا نہیں گیا ہے۔کنگ خان اور دبنگ خان کے ان گنت مداح ہیں جو دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بے تاب رہتے تھے، چنانچہ اس فلم کے بننے کے ساتھ اب ان کا انتظار ختم ہوگا۔  اس فلم کا ابتدائی خیال تیار کرلیا گیا ہے لیکن فی الحال  ڈائیلاگز اوراسکرین پلے پر کام کیا جا رہا ہے اور فلم کی شوٹنگ کا آغاز 2023 کے آخر میں ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں اداکاروں کو آخری بار 1995 میں فلم کرن  ارجن میں ایک ساتھ مرکزی کردار کےروپ میں بڑے پردے پر دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی ان کی جوڑی کئی فلموں میں نظر آئی لیکن دونوں ایک دوسرے کے ہمراہ مختصر  کرداروں میں دکھائی دیے، ان فلموں میں کچھ کچھ ہوتا ہے،  ہر دل جو پیار کرے گا، اوم شانتی اوم، زیرو اور ٹیوب لائٹ شامل ہیں۔

مزیدخبریں