بینکوں نے اے ٹی ایم چارجز بڑھا دیئے

5 Jul, 2022 | 06:40 PM

M .SAJID .KHAN

(محمدساجد)ملک کے کمرشل بینکوں نے ایک بار اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کے چارجز میں اضافہ کردیا۔ یہ چارجز متعلقہ بینک کے علاوہ دیگر بینک موصول کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق بینک اے ٹی ایم استعمال کرنے والے افراد کے لئے اہم خبرآگئی، کمرشل بینکوں نے چارجز بڑھا دیے ہیں،ایک بار اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والوں سے 23.44 روپے وصول کئے جائیں گے قبل ازیں 18.50 روپے کاٹے جاتے تھے۔کچھ بینکوں نےاپنے کسٹمرز سے چارجز وصول کرنا شروع کردیے ہیں جبکہ باقی بینک بھی کچھ ہفتوں میں اس پالیسی کو نافذ کرنے والے ہیں۔

کمرشل میں یونائیٹڈ بینک،عسکری، بینک الحبیب، میزان، پنجاب بینک، ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک اور نیشنل بینک شامل ہیں جنہوں نے اپنے چارجز کے شیڈول کو اپ ڈیٹ کیا اور مختلف بینکوں کے صارفین کی طرف سے اپنے اے ٹی ایم کے ذریعے نقد رقم نکالنے پر چارجز وصول کرنے شروع کردیے ہیں۔

ان چارجز میں ایک بڑا حصہ 1-لنک سوئچ کا ہے اور اس بینک کا ایک معمولی حصہ شامل ہے جو اے ٹی ایم کا مالک ہے اور اسے دوسرے بینکوں کے صارفین لین دین کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

ملک کے بڑے حبیب بینک، ایم سی بی اور بینک الفلاح نے ابھی تک چارجز کے شیڈول کو اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا، ان بینکوں نے اپنے چارجز 18.50 روپے بڑھا کر 18.75 کردیے ہیں۔

ریونیو پیدا کرنے کے لیے حکومت نے کمرشل بینکوں پر اضافی 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کر دیا۔ دوسری طرف آپریشن کی لاگت مسلسل بڑھ رہی ہے، بنیادی طور پر بجلی اور ٹرانسپورٹ چارجز کی وجہ سے۔ بینک ان چارجز کے ذریعے اپنے اخراجات کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستان میں، 35 کمرشل اور مائیکرو فنانس بینک تقریباً 17,000 اے ٹی ایم چلارہے ہیں، جنوری سے مارچ 2022 تک ان بینکوں نے اے ٹی ایم کے ذریعے 2.4 ٹریلین کمائے ہیں۔ 
 

مزیدخبریں