شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اپنی بیٹی کے حوالے سے فکر مند کیوں ہیں؟

5 Jul, 2022 | 05:28 PM

ویب ڈیسک: شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اپنی بیٹی للی بیٹ کی طرف سے پریشان نظر آتے ہیں کیونکہ ان کی بیٹی کا نام اب شاہی خاندان کی تاریخ میں نہیں لکھا جائے گا۔ 

میڈیا رپورٹس  کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اپنی  ایک سالہ بیٹی  کی طرف سے پریشان ہیں کیونکہ اس کا نام انکے خاندان کی شاہی تاریخ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ جس کی وجہ سامنے یہ آئی ہے کہ اس نے اپنی دادی ملکہ الزبتھ کے ساتھ تصویر بنانے اور مشہور ہونے سے انکار کیا۔

خیال رہے کہ کچھ دن قبل شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ملکہ الزبتھ کی پلاٹینم جوبلی منانے کے لیے اپنے دونوں بچوں آرچی اور للی بیٹ کے ساتھ برطانیہ کا دورہ کیا تھا جبکہ ہیری اور میگھن نے فروگمور کاٹیج میں اپنی بیٹی  کی پہلی سالگرہ منائی جس میں انہوں نے اسکی اپنی دادی کے ساتھ  تصویر بنانے سے منع کر دیا۔  

مزیدخبریں