(ویب ڈیسک) انٹربینک میں طلب پر ڈالر پھر مہنگا، انٹربینک میں ڈالر2روپے 38 پیسے مہنگا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 204.56 روپے سے بڑھ کر 206.94 روپے پر بند ہوا،ایک دن میں روپے کی قدر میں 1.15 فیصد کمی ہوگئی ،کاروبار کے دوران طلب پر ڈالر کی خریداری دیکھی جارہی ہے۔درآمدی ادائیگی پر روپے پر دباو دیکھا جارہا ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 85 پیسے کمی ہوگئی۔ انٹربینک میں ڈالر 204.85 روپے سے کم ہوکر 204 روپے پر آگیا.فاریکس ڈیلرزکا کہناتھا کہ امریکا میں 4 جولائی کو یوم آزادی پر عام تعطیل ہے۔منی مارکیٹ میں اگلے روز پر کاروبار ہوگا۔