ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسجد حرام میں دنیا کا سب سے بڑا ایئرکنڈیشن سسٹم نصب

Saudi Arabia Air Conditioner System
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مسجد حرام میں عازمین حج اور نمازیوں کے لیے دنیا کا سب سے بڑا ایئرکنڈیشن سسٹم نصب کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس ایئرکنڈیشن سسٹم کی گنجائش ایک لاکھ 59 ہزار ٹن ہے۔ کولنگ سسٹم 159 ہزار ریفریجریشن ٹن تک توانائی استعمال کرتا ہے اور اسے دنیا کے سب سے بڑے کولنگ سسٹمز میں شمار کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان ایئرکنڈیشنروں سے مسجد حرام میں پھیلنے والی ہوا ہرطرح کے جراثیم سے 100 فی صد پاک ہوتی ہے۔

اس سسٹم کو دو اہم اسٹیشنوں کدی اور شامیہ کے ذریعے توانائی پمپ کی کی جاتی ہے۔ جو دنیا میں سب سے بڑے ہیں شامیہ پلانٹ سے ایک لاکھ بیس ہزار ریفریجریشن ٹن کی توانائی دی جاتی ہے۔

یہ پلانٹ مسجد حرام سے 900 میٹر کے فاصلے پر ہے۔اجیاد اسٹیشن کی پیداواری صلاحیت 39 ہزار ریفریجریشن ٹن ہے اور یہ 500 میٹر دور ہے۔