ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کو 50 ہزار روپے جرمانہ

Rana Tanveer Hussain
کیپشن: Rana Tanveer Hussain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ  کردیا گیا۔

رانا تنویر حسین نے پی پی 140 کے علاقہ جنڈیالہ شیر خان روڈ پر واقع پرانے لیگی کارکن رانا خلیل احمد خان گادھی کے ڈیرہ پر نواز لیگ کے ضمنی الیکشن کے امیدوار میاں خالد محمود کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کیا تھا جس پر الیکشن کمشنر نے وفاقی وزیر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سوموار کو طلب کیا۔

الیکشن کمشنر کی طلبی پر رانا تنویر حسین نہ خود پیش ہوئے اور نہ ہی اپنے کسی نمائندہ کے ذریعے اظہار وجوہ نوٹس کا جواب دیا جس پرڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرشیخوپورہ نے پی پی 140 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے  پر  وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میاں خالد محمود پر 50،50 ہزارر وپے جرمانہ عائد کردیا۔جو 6 جولائی تک الیکشن کمیشن آف پاکستان کےاکاؤنٹ میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے تحریک لبیک کے امیدوار جاوید اقبال کو بھی ریلی نکالنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔