ویب ڈیسک:کوروناوائرس ایک بارپھرسراُٹھانے لگا۔ ملک میں کورونا کی شرح 3 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 950 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 653 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق کئی روز بعد کورونا میں مبتلا کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا جب کہ اب بھی 162 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والےکورونا کیسز میں صوبہ سندھ سب سے آگے ہے۔