ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کے ستائے شہریوں کی مالی امداد کا اعلان

Saudi Arabia to hand out billions to ease inflation pain
کیپشن: Saudi Arabia to hand out billions to ease inflation pain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی  حکومت  نے مہنگائی کے ستائے اپنے شہریوں کی مالی امداد کا اعلان کردیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے   مہنگائی کے اثرات کم کرنے کیلئے 20 ارب ریال کی منظوری دے دی ، یہ رقم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر منظور کی گئی۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ رقم کا نصف حصہ سوشل انشورنس اور سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام میں جائے گا جبکہ  2 ارب ریال 2022 کے دوران سماجی کفالت کے مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے, سماجی کفالت کے مستحقین کو یہ اعانت صرف ایک بار دی جائے گی۔

اس کے علاوہ   سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام میں نئے اندراج کی بھی منظوری دی گئی ہےجس کے بعد 8 ارب ریال رواں مالی سال کے آخر تک سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام کے صارفین میں اضافی مالی مدد کے طور پر تقسیم کیے جائیں گے۔