(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیولیک ہونےکے بعد سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی آڈیو ٹیپ بھی منظر عام پر آنےکا امکان ہے۔
دی نیوز کے ایڈیٹرانویسٹی گیشن انصار عباسی نے انکشاف کیا ہےکہ مبینہ آڈیو میں عمران خان بطور وزیراعظم اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سے سفارتی مراسلےکا حوالہ دے کرکہہ رہے ہیں کہ 'lets play with it'۔
انصار عباسی کے مطابق ایجنسیوں کے پاس ایسی کئی آڈیوز موجود ہیں جس میں تحریک انصاف کے رہنما سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مخالفین کے ساتھ ساتھ فوج اور فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کی بات کر رہے ہیں۔
واضح رہےکہ دو روز قبل عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالدکے درمیان گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔