چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ چیف سیکیورٹی افسر تعینات کردیا گیا

5 Jul, 2022 | 08:59 AM

ویب ڈیسک: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے ساتھ چیف سیکیورٹی افسر تعینات کردیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے ساتھ اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی منور علی مہر کو چیف سیکیورٹی افسر کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے فوری طور پر چیف الیکشن کمشنر کے چیف سیکیورٹی افسر کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں بھی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جب کہ الیکشن کمیشن کے اطراف ایف سی کی اضافی نفری متعین کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں