سٹی 42: ہال روڈمارکیٹ میں واقع خستہ حال دکان کی چھت گرنےسے4افراد زخمی ہو گئے،ایک زخمی کو موقع پر طبی امداد فراہم کردی گئی،دیگر تین زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق ریسکیو حکام کےمطابق واقعہ مغل سنٹر کے قریب واقع کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ کی خریدوفروخت کے مرکز ایس جی ٹریڈرز کی دکان میں پیش آیا،جہاں آندھی چلنےکےباعث ملحقہ عمارت کی چار دیواری مذکورہ دکان کی چھت پر گر گئی، جس سےدکان کی خستہ حال چھت بھی جزوی طور پر گر گئی۔حادثے کے باعث35سالہ آفتاب، 17 سالہ علی، 22 سالہ ثاقب اور 36 سالہ مجیب زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،زخمی مجیب کوموقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ، دیگر تین زخمیوں کو طبی امداد کے لئے گنگا رام ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔