ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی تقرر ناموں پرنرسز کی بھرتیاں ۔۔۔شوکاز نوٹسز جاری

Nurses Appointments on Fake PPSC Letters
کیپشن: Nurses Appointments on Fake PPSC Letters
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب پبلک سروس کمیشن کےجعلی تقرر ناموں پرمحکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ میں نرسز کی بھرتیوں کا انکشاف۔۔ 18نرسز کئی سال سے جعلی دستاویزات پر ٹیچنگ ہسپتالوں میں ملازمت کررہیں،شوکاز نوٹسز جاری۔
  تفصیلات کےمطابق  محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ میں جعلی سازی سےنرسوں کی بھرتیوں کاسکینڈل منظر عام پرآگیا، پنجاب پبلک سروس کمیشن کے جعلی لیٹرزپربھرتی کی گئیں نرسوں کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں تعینات کیا گیا،ذرائع کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ اور ٹیچنگ ہسپتالوں کے عملے کی مبینہ ملی بھگت سے رشوت لیکر نرسوں کی جعلی تقرر ناموں کے ذریعے بھرتی کی گئی، سروس ریکارڈ کی چھان بین کے دوران سکینڈل کا انکشاف ہوا، جس کے بعد محکمہ نے 18 نرسز کو پیڈا ایکٹ کے تحت شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے ہیں،

ذرائع کا کہنا ہے2017 میں پبلک سروس کمیشن کے تحت نرسز کی بھرتیوں کی مکمل چھان بین کیلئے معاملہ اینٹی کرپشن کو  بھجوانےکابھی جائزہ لیا جارہا ہے۔