لکھو ڈیر مویشی منڈی میں خوبصورت بیلوں کی دھوم

5 Jul, 2021 | 05:12 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42:لکھو ڈیر کے مقام پر مویشی منڈی سج گئی, بیلوں نے خوبصورتی اور وزن میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا.
تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے، یہ ایک انتہائی اہم مذہبی فریضہ ہے۔ سنت ابراہیمی کی یاد میں مسلمان 10 ذی الحج کو جانوروں کی قبربانی دیتے ہیں۔ اس حوالے سے لاہور سمیت پاکستان بھر میں مویشی منڈیاں سجائی جاتی ہیں۔ شہریوں کی کوشش ہوتی ہے کہ منڈیاں سجتے ہی مناسب قیمت میں خوبصورت جانور خرید سکیں لیکن گرمی کے باعث مویشی منڈی میں خریدار نہ ہونے کے برابر ہے۔ جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
جبکہ خریدار قیمتوں کی وجہ سے شکوہ کناں ہیں۔ 

ادھر بیوپاری بھی منڈی میں ناقص انتظامات  پر نالاں نظر آتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گرمی سے بچنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے بہتر اقدامات نہیں کیے گئے۔ دوسری جانب رواں سال کی طرح ہر سال مویشی منڈیوں میں بہتر سے بہتر انتظامات کے دعوے کرتے نہیں تھکتی۔ اس کے برعکس اگر بیوپاریوں کی بات کی جائے تو ان کے گلے شکوے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دیتے ہیں۔

مزیدخبریں