سٹی42: لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کےرکن صوبائی اسمبلی بلال اصغر وڑائچ کی نا اہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر۔جسٹس عائشہ اے ملک نے فریقین کے وکلا کو 13 جولائی کو حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق عدالتی حکم پر جامعہ پنجاب نے بلال اصغر وڑائچ کی ڈگری سے متعلق رپورٹ جمع کروا رکھی ہے۔درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گوجرہ پی پی 118 سے بلال اصغر وڑائچ ایم پی اے کی نشت پر منتخب ہوئے۔صوبائی وزیربلال اصغر وڑائچ نےگریجویشن کی جعلی ڈگری پرانتخابات میں حصہ لیا۔جعلی ڈگری کی بنیادپرالیکشن میں حصہ لینےسےبلال اصغر صادق امین نہیں رہے۔
جامعہ پنجاب سپریم کورٹ کےحکم کی روشنی میں ڈگری جعلی قرار دے چکی ہے،انتخابات میں حصہ لینے کے لیے امیدوار کا آئین کے آرٹیکل 62، 63 کے اہل ہونا ضروری ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ صوبائی وزیر بلال اصغر وڑائچ کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہل قرار دیا جائے اور عدالت الیکشن کمیشن کو پی پی 118 میں ضمنی انتخابات کروانے کاحکم دے۔