شاہکام فلائی اوور منصوبے میں اہم پیشرفت...

5 Jul, 2021 | 04:35 PM

سٹی42:  شاہکام فلائی اوور منصوبے میں اہم پیشرفت ، کمشنر لاہور نے لینڈ ایکوزیشن کے لئےسیکشن5نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔منصوبے کے لئے 62 کنال 2 مرلے اراضی ایکوائر کرنے کے لئے سیکشن پانچ کا نفاذ  کیا گیا ہے۔
 تفصیلات کےمطابق شاہکام فلائی اوور منصوبے کی اراضی کے حصول کے لئےسیکشن5 کی کارروائی شروع کردی گئی۔ کمشنر لاہور نے62 کنال 2 مرلے اراضی کا لینڈ ایکوزیشن کے لئےسیکشن پانچ نافذ کیا تھا۔ موضع موہلنوال سے 47 کنال 19 مرلہ اراضی ایکوائری کی جائے گی ۔موضع جلیانہ سے 8 کنال 19 مرلے اراضی ایکوائر کی جائے گی  جبکہ موہلنوال ہاؤسنگ سکیم سے5 کنال4 مرلہ اراضی ایکوائر کی جائے گی ۔ ایل ڈی اے نے سیکشن چار کے بعد کمشنر سے سیکشن پانچ کے نفاذ کی استدعا کی تھی ۔ ایل ڈی اے نے 94 کروڑ 10 لاکھ روپے بھی لینڈ ایکوزیشن کلکٹر کو منتقل کررکھے ہیں ۔ سیکشن پانچ کے بعد متاثرین اعتراضات کمشنر لاہور کو جمع کراسکتے ہیں

واضح رہے    شاہکام  فلائی اوور منصوبے کیلئے چوک کوہرقسم کی کی ٹریفک کیلئےبندکردیا گیا ہے ۔نہر سےبحریہ کی جانب آنےوالی ٹریفک کو جوبلی ٹاؤن،موہلنوال سےڈیفنس روڈپر منتقل  کیاجا رہا ہے ۔ڈیفنس روڈ سےٹریفک کو گرین سوسائٹی بریج سےبحریہ کےاندر  سےراستہ فراہم کیا گیا ہے۔روہی نالے پر موجود بحریہ  کوجانے کیلئےا ستعمال ہونیوالے جلیانہ والا پل کوبند کردیا جائے گا ۔بحریہ سے ٹھوکر اور ڈیفنس روڈ پر واپسی کیلئے بھی یہی روٹ استعمال  کیا جارہا ہے ۔ ہیوی ٹریفک کو ٹھوکر سے سندر رائیونڈ روڈ کی جانب راستہ فراہم کیا گیا ہے۔شاہکام چوک پر ڈیفنس روڈ ، بحریہ ، کنال روڈ اور ملتان روڈ سےآنا ممکن نہیں  ہے  ۔ ایل ڈی اے نے کنسٹرکشن کا ہدف جنوری 2022مقرر کررکھا ہے۔موقع پر بریج کیلئے گارڈرز اور ٹرانزم کاسٹنگ بھی بندش کی بنیادی وجہ بنا ہے۔

مزیدخبریں