گلبرگ (ذین مدنی ) معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری کا ایک ویڈیو کِلپ سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس میں دونوں اپنی شادی سے متعلق مداحوں کو بتارہے ہیں۔
گزشتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی ایوارڈز کی تقریب میں جوڑے نے بتایا کہ ان کی شادی کب تک ہوگی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان سے شادی کی تاریخ کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر شہباز شگری اور آئمہ بیگ نے کہا کہ ان کی شادی رواں سال کے اختتام تک ہوجائے گی۔ویڈیو میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بے حد خوش دِکھائی دے رہے ہیں۔
شادی کے حوالے سے مداحوں نے دونوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک تمناﺅں کا بھی اظہار کیا۔خیال رہے گلوکارہ آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری کے ساتھ مارچ 2021 میں منگنی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔