لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے

5 Jul, 2021 | 03:36 PM

Arslan Sheikh

ملک اشرف: ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس امیر بھٹی کل چھ جولائی کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے.

تفصیلات کے مطابق سول، فوجداری آئینی، ٹیکس، الیکشن، سیٹلمنٹ اور سروس کے قوانین پر عبور رکھنے والے سینئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی 8 مارچ 1962ء کو بورے والا میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی اور قانون کی تعلیم ملتان سے حاصل کی، جسٹس محمد امیر بھٹی نے 1986ء میں بطور وکیل ہائیکورٹ انرولمنٹ حاصل کی اور 1999ء میں سیکرٹری ہائیکورٹ بار ملتان منتخب ہوئے۔ جسٹس محمد امیر بھٹی کا تعلق ایک پڑھے لکھے گھرانے سے ہے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ جسٹس محمد امیر بھٹی بروقت انصاف کی فراہمی کے موثر اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔

جسٹس محمد امیربھٹی نے سپریم کورٹ وکالت کا لائسنس حاصل کرنے کے 10 برس بعد 12 مئی 2011ء کو ہائیکورٹ کے جج کے طور پرحلف اُٹھایا، جسٹس محمد امیربھٹی امریکن بارایسوسی، انٹرنیشنل بار ایسوسی ایشن لندن کے عہدوں فائز رہے اور مختلف اداروں میں بطور لیگل ایڈوائزر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ جسٹس محمد امیربھٹی انتہائی قابل اور بہترین فیصلے کرنیوالےجج ہیں۔
سینئرترین جج جسٹس امیر بھٹی51 ویں چیف جسٹس ہائیکورٹ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ وکلاء نئےچیف جسٹس سے پُرامید ہیں کہ وہ بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے بہترین اقدامات اُٹھائیں گے۔ 

مزیدخبریں