شیخ رشید کی ووٹ مانگتے آڈیو لیک ۔۔

5 Jul, 2021 | 02:54 PM

مانیٹرنگ ڈیسک:      طلال چودھری نے شیخ رشید کی ووٹ مانگتے ہوئے آڈیو جاری کر دی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری نے اپنی ایک ٹویٹ میں وزیر داخلہ شیخ رشید کی آڈیو جاری کر دی ۔آڈیو میں شیخ رشید 25 جولائی کو آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ 

 آڈیو میں شیخ رشید نے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی درخواست کی جبکہ سامنے والے نے کہا کہ وہ شیر کو  ہی ووٹ دے گا  ۔طلال چوہدری نے ٹویٹر  پر آڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ’یہ شیخ رشید ہی کہتا تھا نوازشریف کی سیاست ختم ہو گئی۔‘

 

مزیدخبریں