خواجہ سراؤ ں کے لئے بری خبر

5 Jul, 2021 | 02:21 PM

Imran Fayyaz

(شاہد ندیم سپرا)پنجاب حکومت نے خواجہ سراؤں کے حقوق سلب کرنا شروع کر دیئے، فلاح و بہبود کے مساوات پروگرام کے تحت بجٹ میں 75 فیصد کا کٹ لگا کر بجٹ بیس سے کم  کر کے پانچ کروڑ روپے مختص کر دیا گیا۔
 
 تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کا بجٹ پیش کر دیا ہے تاہم بجٹ میں معاشرے میں ظنزو تضحیک کی نگاہ سے دیکھے جانیوالی کمیونٹی کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ خواجہ سراوں کے لیے مختص فنڈ میں پچھہتر فیصد کا کٹ لگا دیا گیا،پنجاب حکومت نے گزشتہ برس خواجہ سراوں کی فلاح و بہبود کے لیےبیس کروڑ روپے فنڈ مختص کیا تاہم رواں سال بجٹ میں پچھہتر فیصد کی کمی کر کے صرف پانچ کڑور روپے مختص کیے گئے ہیں۔

خواجہ سراء سوسائٹی کی اہم راہنما صائمہ بٹ کہتی ہیں کہ بجٹ میں کٹ خواجہ سراؤں کے حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے، معاشرے کے بعد حکومت بھی ان کیساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے۔
 

مزیدخبریں