کلب رجسٹریشن، کھلاڑیوں کا آن لائن ڈیٹا جمع کرانے کی آخری تاریخ

5 Jul, 2021 | 01:19 PM

Malik Sultan Awan

حافظ شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈمیں کلب رجسٹریشن کا عمل جاری، کھلاڑیوں کا آن لائن ڈیٹا جمع کروانے کی آج آخری تاریخ ہے۔

 پی سی بی کلب رجسٹریشن کے دوسرے مرحلے میں آج رات 12 بجے آن لائن ڈیٹا جمع کروانے کا عمل ختم ہوجائے گا، سینٹرل پنجاب کے مجموعی طور پر 106 کلبوں نے ابھی تک آن لائن ڈیٹا جمع نہیں کروایاجبکہ لاہور شہر کے 45 کے لگ بھگ کلبوں نے بھی تاحال رجسٹریشن نہیں کروائی۔

لاہور شہر سے 233 کلبوں نے پہلے مرحلے میں رجسٹریشن کروائی تھی،آن لائن ڈیٹا جمع ہونے کے بعد جانچ پڑتال کا عمل شروع ہو گا، جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد کلبوں کے صدور کلبز ڈیٹا کی ہارڈ کاپیاں اپنی ایسوسی ایشنز میں جمع کروائیں گے۔

مزیدخبریں