لاہور ویسٹ مینجمنٹ حکومت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے لگی

5 Jul, 2021 | 12:57 PM

Arslan Sheikh

در نایاب: لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی روزانہ چھ ہزار ٹن کوڑا اٹھانے کے دعوؤں میں تضاد، کرائے کے ٹھیکیداروں نے وزن پورا کرنے کے لئے کوڑے کے نام پر تعمیراتی ملبہ اٹھانا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی کےشہر سے روزانہ 6 ہزار ٹن کوڑا اٹھانےکے دعوؤں میں تضاد سامنے آیا ہے۔ کرائے کےٹھیکیداروں نےوزن پوراکرنےکیلئے ملبہ اٹھانا شروع کردیا۔ کوڑے کی بجائے ملبہ اٹھانے کی ویڈیو نےایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ ایل ڈبلیو ایم سی کےٹھیکیدار نے مشینری میں کوڑا ڈالنے کی بجائے ملبہ اٹھایا جبکہ ایل ڈبلیوایم ایم سی کی رینٹل مشینری نےکنسٹرکشن ویسٹ اٹھایا۔


گزشتہ کئی سالوں سے روزانہ کوڑا اٹھانے کی حد 5 ہزار سے تجاوز نہ کرسکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ روزانہ 2 ہزار ٹن کنسٹرکٹ ویسٹ اکٹھا کرکے ڈمپنگ سائٹ پر وزن کرایا جاتاہے۔ رواں سال کوڑے کے بحران کے باعث کوڑے کی مقدار بڑھانے کے لئے انوکھا طریقہ تلاش کیا گیا ہے۔ روزانہ دو ہزار ٹن کنسٹرکشن ویسٹ اکٹھا کرکے ڈمپنگ سائٹ پر وزن کرایا جاتا ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے آپریشنل اور ڈمپنگ سائٹ سٹاف کی ملی بھگت سے کوڑے میں ملبہ شامل کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں