اب محکمہ ایکسائز سینما، تھیٹر اور دیگرانٹرٹینمنٹ شوزسے ٹیکس وصول نہیں کرے گا

5 Jul, 2021 | 12:44 PM

Arslan Sheikh

علی ساہی: محکمہ ایکسائز سےانٹرٹینمنٹ ٹیکس لے کر( پی آر اے) پنجاب ریونیو اتھارٹی کو دے دیا گیا، ایکسائز افسران اب سینماؤں،تھیٹرز، فیشن شوز اور دیگرانٹرٹینمنٹ شوزسے ٹیکس وصولی نہیں کریں گے،پنجاب بھرمیں تمام ای ٹی او اور انسپکٹرز متعلقہ ڈائریکٹوریٹ رپورٹ کرنے کاحکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز سے انٹرٹینمنٹ ٹیکس وصول کرکےپنجاب ریونیو اتھارٹی کو دے دیا گیا۔ ایکسائز سینماؤں،تھیٹرز ،فیشن شو ودیگر انٹرٹینمنٹ شوزسےٹیکس وصول نہیں کرے گا۔ محکمہ ایکسائز ٹیکس کی مد میں سالانہ 3 کروڑ سے زائد کی وصولی کرتا تھا۔ ایکسائز حکام کا کہنا تھا کہ کورونا کےباعث انٹرٹینمنٹ ٹیکس 20 سےکم کرکے 5 فیصد کیاگیا تھا، سینماؤں سےگزشتہ 10 سال سےانٹرٹینمنٹ ٹیکس وصول نہیں کیا گیا۔ لاہورکے 7 سمیت پنجاب کے 30 تھیٹرزسےٹیکس وصول کیا جاتا تھا۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں 150 سینماؤں سے ٹیکس وصولی رکی ہوئی تھی، تمام ای ٹی او اور انسپکٹرز کو متعلقہ ڈائریکٹوریٹ رپورٹ کرنے کاحکم دے دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں