ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی وڈ اداکار نصیرالدین شاہ سے متعلق اہم خبر آ گئی

Naseeruddin Shah
کیپشن: Naseeruddin Shah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )  نصیر الدین شاہ مشہور بھارتی اداکار اور ہدایتکار ہیں۔ ان کا شمار بھارتی سنیما کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے،گزشتہ دنوں نصیرالدین شاہ کو طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

 بھارتی اداکار میں نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی تاہم اب اداکار کی طبیعت میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق نصیرالدین شاہ کی طبیعت بہتر ہے اور ان کا ماہر ڈاکٹروں کی زیرنگرانی علاج جاری ہے۔  رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکار کو آئندہ دو روز میں ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے۔

 واضح رہے کہ ان کی مشہور فلموں میں نشانت، آکروش، اسپرش، مرچ مصالحہ، البرٹ پنٹو کو غصّہ کیوں آتا ہے، تریکال، بھاونی بھوائی، جنون، موہن جوشی حاضر ہو، اردھ، ستیا، کتھا اور جانے بھی دو یاروں شامل ہیں۔ ان کی مشہور ترین فلموں میں معصوم شامل ہے جو سینٹ جوزف کالج نینی تال میں فلمائی گئی۔

1980  میں نصیرالدین شاہ نے اپنی پہلی فلم  ہم پانچ میں کام کیا۔ انہیں اگلی کامیابی 1986ئ کی فلم کارما سے ملی جس میں انہیں دلیپ کمار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ اگلی فلموں میں اجازت (1987)، جلوا (1988)، ہیرو ہیرا لال (1988) شامل ہیں۔

انہوں نے کئی اور بھی فلموں میں کام کیا جن میں غلامی (1985)، تری دیو 1989)، وشواآتما (1992) شامل ہیں۔ 1994 میں انہوں نے فلم مہرا میں منفی کردار ادا کیا۔