ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں  بوندا باندی ،چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش ہو گی، محکمہ موسمیات کی پھر پیشگو ئی

weather
کیپشن: weather
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فاران یامین) گزشتہ روز دن بھر سورج آگ برساتا رہا تاہم رات گئے ٹھنڈی ہوا کے بعد بوندا باندی سے موسم خوشگوار رہا تاہم صبح سویرے سورج شہر میں آنکھیں دکھا رہا ہے جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشنگوئی کر دی۔
 رات گئے اچانک موسم نے کروٹ لی،شہر میں پہلے گرد آلود ہوائیں چلنا شروع ہوئیں، جس  کے بعد ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکوں  نے شہریوں کو چہروں پر خوشی بکھیر دی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشنگوئی کی ہے،شہر میں رات بھر 23 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلتی رہی جبکہ ہوا مین نمی کا تناسب 66 فیصد رہا۔

۔تفصیلات کے مطابق رات گئے شہر میں بادلوں نے بھی اپنا رنگ جمانا شروع کر دیا اور مال روڈ، اچھرہ، جیل روڈ، ریگل،مزنگ، عابد مارکیٹ،شادمان سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، جس سے رات بھر موسم خوشگوار رہا تاہم  اب ایک بار پھر صبح سویرے  شہر میں سورج کی تپش سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔