’حلیمہ سلطان‘ پشاور زلمی کا حصہ بن گئیں؟

5 Jul, 2020 | 11:52 PM

Malik Sultan Awan

(ویب ڈیسک)  مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل ارتغرل غازی میں ’ حلیمہ سلطان‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ  اسراءبلجیک ممکنہ طور پر پشاور زلمی کا حصہ بننے جا رہی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ترکش اداکارہ اسراءبلجیک نے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور پشاور زلمی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میں بہت جلد آپ لوگوں سے اچھی خبر شیئر کرنے والی ہوں۔

  اسراءبلجیک  کے ٹویٹ کے جواب میں پشاور زلمی کے ملک جاوید آفریدی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی تیز گیند باز وہاب ریاض نے جواباً ٹوئٹ میں جاوید آفریدی کا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اس اچھی خبر کو سننے کا انتظار کر رہا ہوں۔

یاد رہے اس سے قبل جاوید آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ دنوں’ارطغرل‘ کا کردار ادا کرنے والے انجن التان کو پشاور زلمی کی ٹیم کا حصہ بنانے کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کیا تھا، جس میں جاوید آفریدی نے کہا کہ اگر ارطغرل غازی پشاور زلمی کی ٹیم میں برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر شامل ہوں تو؟

جس پر کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد نے خوشی کا اظہار کیا، بعدازاں انہوں نے ’ حلیمہ سلطان‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اسراءبلجیک کو فرنچائز کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کے حوالے سے ایک اور ٹوئٹ کیا کہ اگر ہم یہی پیشکش حلیمہ سلطان کو بھی کریں؟

یاد رہے کہ ترکش سیریز ’ ارطغرل غازی‘کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے جس کو پاکستان بھر میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے۔

مزیدخبریں