جج کے منصب پر بحالی کیلئے ارشد ملک اہم فیصلہ

5 Jul, 2020 | 11:16 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کی برطرفی کا معاملہ، ارشد ملک کی جج کے منصب پر بحالی کیلئے ساتھی ججز اور وکلا سے مشاورت، ارشد ملک نے بحالی کیلئےجوڈیشل سروس ٹربیونل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق برطرفی کا نوٹیفکیشن ملتے ہی ارشدملک ہائیکورٹ کے جوڈیشل سروس ٹربیونل میں اپیل کریں گے۔ سروس ٹربیونل سے ریلیف نہ ملنے کی صورت میں ارشد ملک نے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

واضح رہے جج ارشد ملک نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد 22 اگست 2019ء کو احتساب عدالت کے جج کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

6 جولائی 2019ء کو مریم نواز نے پریس کانفرنس میں جج ارشد ملک کی ویڈیو لیک کی تھی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سفارش پر جج ارشد ملک پر عائد الزامات پر محکمانہ کارروائی کی گئی۔ 14 ستمبر 2019 کوانہیں او ایس ڈی کر دیا گیا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے جسٹس سردار احمد نعیم کو جج ارشدملک کیخلاف محکمانہ انکوائری کی ہدایت کی تھی۔

جسٹس سردار احمد نعیم نے انکوائری میں جج ارشد ملک کو قصور وار قرار دیا۔ چیف جسٹس کی زیر صدارت تین جولائی کو انتظامی کمیٹی نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لے کر جج ارشد مک کو برطرف کرنے کی منظوری دی۔

مزیدخبریں