(علی اکبر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ریسکیو1122 کے عملے کو کورونا الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیل کے مطابق وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے ریسکیو1122 کےعملےکوکورونا الاؤنس دینےکی منظوری دیدی۔ڈیوٹی کےدوران کوروناکی وجہ سےشہیدہونیوالے ریسکیو1122 ملازمین کو شہید پیکیج دینے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ کورونا ڈیوٹی کرنیوالے ریسکیو 1122کے عملے کو یکم اپریل سےبنیادی تنخواہ کےبرابر خصوصی الاؤنس دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ڈیوٹی پر مامور ریسکیو افسروں اور ملازمین کو وباء کے خاتمے تک خصوصی الاؤنس ملتا رہے گا۔ کورونا ڈیوٹی کے دوران شہید ہونیوالے گریڈ 16 تک کے ملازمین کے لواحقین کو 40 لاکھ اورگریڈ 17 اور اس سے زیادہ کے افسران کے لواحقین کو 80 لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے۔ جبکہ شہید پیکیج دینے کیلئے سپیشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر عمل ہوگا۔ڈی جی 1122 نےپنجاب ایمرجنسی سروس کے عملہ کورونا ڈیوٹی الاؤنس کے اجراء پر وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا شکر ادا کیا ہے ۔