خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والےملزمان گرفتار

5 Jul, 2020 | 01:30 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) رائیونڈ میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے3 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان میں عمران ،شہزاد اور اسلم گجر شامل ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں چوری، ڈکیتی اور زیادتی جیسے سنگین واقعات سامنے آنے پر سکول طالبات،خواتین اور بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں کیونکہ آئے روز ایسی لرزہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے،زیادتی کا شکار ہونے والے واقعات میں زیادتی تعداد بچوں،خواتین کی ہے اور بعض ایسے کیسز بھی رونماں ہوئے جن میں زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا،سکیورٹی ادارے ہوس کے بچاریوں اور گھناؤنی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے تعاقب میں ہے تاکہ ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔

رائیونڈ میں خاتون کے ساتھ زیادتی کرنےوالے قانون کے شکنجے میں آگئے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے3 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا،اے ایس پی رائیونڈ رضا تنویر کا کہناتھا کہ گرفتار ملزمان میں عمران،شہزاد اور اسلم گجر شامل ہیں،ملزمان نے ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تحقیقات جاری ہے۔

واضح رہے کہ  لاہور گرائمر سکول غالب مارکیٹ برانچ میں طالبات کے ساتھ ہراسگی کے واقعات پیش آئے،معروف انگلش میڈیم سکول کی طالبات کو کئی سال تک جنسی طور پر ہراساں کیا گیا جبکہ بعض طالبات نے تنگ آ کر سکول ہی چھوڑ دیاتھا۔جنسی ہراسگی کا شکار ہونےوالی طالبات نےاس بارے سکول انتظامیہ کو بتایا جس پرسکول انتظامیہ نے شرمناک حرکت کرنے والے ٹیچر سمیت 4 افراد کو برطرف کردیا تھا۔خبر پھیلنے کے بعد ملزمان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایکشن لیتے ہوئے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیاتھا، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے  سی سی پی او زولفقار حمید سے رپورٹ بھی طلب کی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ  طالبات کو جنسی ہراساں کیے جانے کے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں، ذمے دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ ہراساں کی گئی طالبات کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں