کورونا کی شدت میں کمی،لاہور میں 464 نئے کیس رپورٹ

5 Jul, 2020 | 01:09 PM

Sughra Afzal

جیل روڈ (زاہد چودھری) کورونا کی شدت میں کمی، 24گھنٹے میں کورونا کے 464 مریض سامنے آئے اور 8 اموات ہوئیں، سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 340 مریض آئسولیشن وارڈز 167، آئی سی یو اور 93 وینٹی لیٹر پر ہیں، شہرمیں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 705 اور کیسز 41880 ہوگئے ہیں۔

 ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر  کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی مریض کم ہورہے ہیں، صوبہ بھرمیں چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 1341 نئے کیسز اور 25 اموات ہوئیں جس کے بعد صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1844 اور کیسز کی تعداد80,297 ہو گئی، دیگر شہروں میں ننکانہ16، قصور 41، شیخوپورہ 54، راولپنڈی 110، جہلم7، اٹک 11، چکوال 1 اور گوجرانوالہ میں 42، سیالکوٹ 26، نارووال 13، گجرات72، حافظ آباد1، ملتان29، مظفر گڑھ 10، وہاڑی 42، فیصل آباد 89، چنیوٹ 11، ٹوبہ 36، جھنگ 10 اور رحیم یار خان میں 26، سرگودھا 58، خوشاب 13، میانوالی1، بہاولنگر 2، بہاولپور 35، لودھراں 6، ڈی جی خان76، لیہ 16، اوکاڑہ 3، خانیوال 1، بھکر 1، ساہیوال 7 اور پاکپتن میں  11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.

 ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق اب تک 525,222 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 42,584 ہو چکی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔

واضح رہے کہ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے کورونا کے باعث جنرل لاک ڈاؤن کے تحت کاروباری، سماجی اور تعلیمی سرگرمیوں پرعائد پابندی میں مزید 15 روز کی توسیع کردی، نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے، شادی ہال، ریسٹورنٹس، پارک، سینما ہالز، تھیٹرز بدستور بند رہیں گے، سماجی و مذہبی اجتماعات، کھیل کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہو گی۔

مزیدخبریں