سٹی42: مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق نے ٹوئنٹی فور نیوز کے لائسنس معطلی کی مذمت کی اور کہا کہ چینل ٹوئنٹی فور نیوز کی بندش آزادی صحافت پر ایک اور شرمناک حملہ ہے۔
مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ چینل ٹوئنٹی فور نیوز کی بندش آزادی صحافت پر ایک اور شرمناک حملہ ہے، چینل ٹوئنٹی فور نیوز کا جرم عوامی مصائب کو اجاگر کرنا اور تبدیلی سرکار کو آئینہ دکھانا ہے، دوسروں کو گالیوں اور بہتانوں کی باڑھ پر رکھنے والوں کو آزاد میڈیا گوارا نہیں۔
ٹونٹی فور نیوز کی بندش کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاج میں صحافتی تنظیموں کے ساتھ مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، جمعیت علماء اسلام، کل مسالک علما بورڈ، سول سوسائٹی، مزدور یونینز اور ایپکا نمائندوں نے شرکت کی حکومت سے چینل کی بحالی کا مطالبہ، کیا اور رہنما بولے ٹوئنٹی فور نیوز کو سچ دکھانے کی سزا دی گئی، ٹوئنٹی فور نیوز کے لائسنس کی معطلی کو حکومت کی انتقامی کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹوئنٹی فور نیوز نے ہمیشہ حقائق پر مبنی صحافت کی۔
پی بی اے نے پیمرا سے فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا اور سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر اور سہیل وڑائچ نے 24 نیوز چینل معطل کرنے کی مذمت کی اور کہا 24 نیوز چینل حقائق دکھا رہا تھا، سچ بولنے والوں پر ہی پابندی لگتی ہے، پیمرا کے فیصلے سے دنیا بھر میں حکومت کی بدنامی ہوگی۔