( علی اکبر ) ہندو برادری کی دل آزاری کے باعث وزارت سے آوٹ ہونے والے فیاض الحسن چوہان کی ری انٹری، فیاض الحسن چوہان کو کابینہ میں شامل کر لیا گیا، قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے حلف لیا۔
فیاض الحسن چوہان نے وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا، قائم مقام گورنرپنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے گور نرہاؤس میں حلف لیا جبکہ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار، صوبائی وزرا اور دیگر حکام شریک تھے۔