جسٹس مامون رشید شیخ قائم مقام چیف جسٹس مقرر

5 Jul, 2019 | 06:30 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ برطانیہ روانہ ہوگئے، سینئر ترین جج جسٹس مامون رشید شیخ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان دو ہفتے کے سرکاری دورہ پر برطانیہ چلے گئے، سینئر ترین جج جسٹس مامون رشید شیخ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف لے لیا، جسٹس محمد قاسم خان نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد، جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد جمیل، جسٹس مسعود جہانگیر، جسٹس اسجد جاوید، صدر ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمن چوہدری، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سردار احمد جمال سکھیرا، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عارف کمال نون، ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی عبدالستار سمیت دیگر نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر حاضرین نے قائم مقام چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

مزیدخبریں