(علی رامے) پنجاب میں مقامی منصوبہ بندی کے نظام کو مضبوط کرنے کا فیصلہ، پنجاب کابینہ نے پنجاب سپیشل سٹریٹجی کی باقاعدہ منظوری دے دی۔
پنجاب حکومت سپیشل سٹریٹجی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کرے گی، اس کے لیے صوبے میں پائیدار معاشی ترقی کو فروغ دینے کیلئے عالمی بینک کے تعاون سے پنجاب ملازمتیں اور مسابقتی پروگرام کو ترتیب دیا گیا ہے۔
چیئرمین پی اینڈ ڈی حبیب الرحمن گیلانی کا کہنا ہے کہ پنجاب سپیشل سٹریٹجی مذکورہ پروگرام کا ایک اہم جز ہے، پنجاب سپیشل سٹریٹجی منصوبوں کو حتمی شکل اور منظوری کیلئے مثبت رہنمائی فراہم کرے گی، چیئرمین پی اینڈ ڈی نے اسٹریٹجی پر فوری عملدرآمد وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
انہوں ںے کہا کہ صوبے میں ڈویلپمنٹ ویژن کو مد نظر رکھتے ہوئے سپیشل سٹریٹجی کی مدد سے ترقیاتی سکیموں کوبر وقت مکمل کیا جائے گا۔