ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بوٹینیکل گارڈن کی تعمیر کے حوالے سےاہم پیش رفت

بوٹینیکل گارڈن کی تعمیر کے حوالے سےاہم پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: میٹروپولیٹن کارپوریشن کی موضع خودپورمیں قبضہ مافیا سے واگزارکرائی گئی 451 کنال اراضی پربوٹینیکل گارڈن کی تعمیر کے حوالے سےاہم پیش رفت، بوٹینیکل گارڈن کاپی سی ون تیار، جبکہ سیکرٹری بلدیات کوایڈ منسٹریٹو اپروول کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کی موضع خودپورمیں451 کنال اراضی پربوٹینیکل گارڈن کی تعمیرکاپیپر ورک مکمل کرلیا گیا، مجوزہ اراضی کو بوٹینیکل گارڈن ڈیکلیئرکرانے کے لیے سیکرٹری بلدیات کو مراسلہ جاری کردیا گیا، جبکہ ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن وکمشنر لاہور آصف بلال لودھی نےبوٹینیکل گارڈن کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ سیکرٹری بلدیات کی منظوری کے بعد بوٹینیکل گارڈن کی تعمیرکا پی سی ون پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کوارسال کیا جائے گا، تاہم ایگزیکٹو کمیٹی ایم سی ایل نے پی سی ون تیارکرلیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن آصف بلال لودھی کہتے ہیں کہ شہرکودوبارہ باغوں کا شہر بنانے کے لیے بوٹینیکل گارڈن بنایا جارہا ہے، بوٹینیکل گارڈن میں پھول، پودے اوربچوں کی تفریح کے لیے جھولوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ منصوبہ لمزاور جی سی یو کےپروفیسرزکی معاونت سے پایا تکمیل کو پہنچے گا، بوٹینیکل گارڈن منصوبہ کےپیپر ورکس کی تیاری کی ہدایت سابق ایڈمنسٹریٹرایم سی ایل نے دی، جبکہ فاریسٹیشن سوسائٹی، لاہور بچاؤ تحریک، لمز اورجی سی یو کی بوٹینیکل سوسائٹی کو آن بورڈ لیا گیا۔

چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے اسٹیک ہولڈرز کو سائٹ کا دورہ کرایا اور منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

Shazia Bashir

Content Writer