زندہ دل لاہوریئے بچ گئے

5 Jul, 2019 | 04:04 PM

Sughra Afzal

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلینس ٹیم نے مردہ جانوروں کی 2 گاڑیاں پکڑ کرکے 1050 کلومردار گوشت برآمد کرلیا۔

لاہوریوں کو مردہ جانوروں کا مضر صحت گوشت کھلانے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی گئی، پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلینس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 2 گاڑیوں سے 4 مردہ جانور برآمد کر لیے، مردہ جانوروں کا گوشت گوجرانوالہ سے لاہور سپلائی کیلئےلایا جا رہا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، 4 افراد کو حراست میں لے کرمقدمات درج کرا دیئے گئے ہیں، مردہ جانوروں کا گوشت ڈمپنگ سائٹ پر روانہ کر دیا گیا، مردہ جانوروں کے گوشت کا استعمال متعدد موذی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

مزیدخبریں